یورپی یونین وزرائے خارجہ کی بڑی بیٹھک


Published 11:19 AM Oct 11 2023


برسلز(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس،یورپی یونین نے بڑھتے ہوئے تشدد پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، کوآرڈینیٹر یورپی یونین خارجہ پالیسی نے غزہ پر مکمل ناکہ بندی کی مخالفت کا اعلان کرنے کیساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جوزپ بوریل کہنا تھا کہ شہری آباد کےلئےبجلی ، پانی اور خوراک کی سپلائی بند کرنا ، بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے شہری علاقوں کو بجلی ، پانی ، خوراک اور میڈیکل سہولیات کو بند نہ کیا جائے اور اجلاس میں فریقین پر زور دیاکہ انسانی قانون کا احترام کیا جائے۔۔ ہنگامی اجلاس یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیےچیلنج ہے کہ وہ اپنے ردعمل کے ذریعے کشیدگی کی صورت حال کو کم کرنے میں مدد کے لیے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیں۔ یورپی یونین دو ریاستی حل کی وکالت کرتے ہوئے برسوں سے اسرائیل فلسطین تنازعہ میں سرگرم عمل ہے۔