جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی


Published 09:00 PM Oct 24 2023


جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی ممبئی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ بنگلادیش کی ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے۔جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسن نے 49گیندوں پر 90 رنز بنائے۔کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔