دفاعی چیمپئن انگلینڈکو شرمناک شکست کا سامنا
Published 08:47 PM Oct 21 2023
ممبئی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رن کا انبار لگادیا اور 50 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنا ڈالے۔ افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 4، ریزا ہینڈرکس85 اور ریزی وین ڈوسین 60 رن پر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مرکرم نے 48 اور ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رن کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، مارکو جینسن نے بھی 42 گیندوں پر 75 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلے نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 400 رن کے ہدف کے جواب میں انگلش بیٹنگ لائن نہ چل سکی، ابتدا سے ہی وقفے وقفے سے اُن کے بیٹر پویلین لوٹنا شروع ہوگئے۔ گیوس ایٹکنسن اور مارک ووڈ نے نویں وکٹ پر 70 رن جوڑے، ایٹکنسن 35 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ووڈ 43 ر ن پر ناقابل شکست رہے، ریس ٹوپلے بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ انگلینڈ کی ٹیم 22 اوور میں 170 رن بناسکی، کوئٹزے نے تین نگیدی اور جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کی یہ دوسری ناکامی تھی جو اب تک چار میچ کھیل چکی ہے جب کہ جنوبی افریقا نے 4 میں سے تین میچ جیت کر اور 6 پوائنٹس کے ذریعے ٹیبل پر تیسرے نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
خدیجہ شاہ کوریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت کا خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم لاہور (پی ٹی آئی ڈیٹس) لاہور کی انسدادِ دہشت
پاکستان کا مقابلہ آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیدر لینڈز سے ہوگا۔
حیدر آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس ۔انڈیا )ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں
پنجاب میں انجکشن سکینڈل پر بڑی پیش رفت
لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم بے نقاب،۔پنجاب میں آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے حساس معاملے پر
جمہوریت کو ایک ایک اینٹ کرکے گریا جارہا ہے
اسلام آباد (پی ٹی اپ ڈیٹس )فرخ حبیب کی پریس کانفرنس ایک اور انفورسڈ انکائونٹر ہے ، فرخ حبیب کو گوادر سے اغواء کیا گیا