پنجاب میں انجکشن سکینڈل پر بڑی پیش رفت


Published 02:37 PM Sep 27 2023


لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم بے نقاب،۔پنجاب میں آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے حساس معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع پنجاب حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ انجیکشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کئی روز سے روپوش تھا اور انجیکشن لاہور سے باہر سپلائی کرتا تھا،گرفتار ملزم کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ اس سے قبل پولیس نے انجیکشن اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ملزم عاصم خالد کو فیصل آباد اور ملزم بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کیخلاف ڈرگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کے پھیلاؤ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،آشوب چشم کی وجہ سے اسکولوں میں جمعرات کی چھٹی دی گئی،اب اسکول مسلسل چار روز بند رہیں گے۔