جیل کا دروازہ توڑنے کا الزام ، سابق اراکین سندھ اسمبلی پر مقدمہ


Published 09:43 PM Oct 12 2023


کراچی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) حلیم عادل شیخ کو چھڑوانے کے لیےسینٹرل جیل کراچی کا دروازہ توڑنےکے مقدمےمیں3سابق ارکان اسمبلی کےوارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔عدالت کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان، سابق رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون سمیت 3 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔عدالت نے نیو ٹاؤن پولیس کو آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے حلیم عادل شیخ کو چھڑوانے کے لئے ہنگامہ آرائی کی اور جیل کا مین دروازہ توڑ دیا۔