آسٹریلیا کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا،ورلڈکپ اپ ڈیٹس


Published 08:32 PM Oct 12 2023


لکھنوء، انڈیا(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)جنوبی افریقہ نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ آسٹریلیا کو 134رنز سے شکست دے دی، آسٹریلیا نے آج کے انتہائی اہم میچ میں ٹاس جیت کر ساوتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ساوتھ افریقہ کے اوپنر نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئےدوسرے میچ میں پھر سینچری سکور کردی، ساوتھ افریقہ کے مڈل آرڈر مارک رام نے بھی ففٹی سکور کرکے 311 کا مجموعہ 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر نے ایک دفعہ پھر مایوس کیا اور پہلے دس اوورز میں وکٹیں گنوا دیں، ساوتھ افریقہ نے اپنی بہترین باولنگ کا مظاہرہ جاری رکھا اور 20اوورز میں آسٹریلیا کے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ آسٹریلیا 177رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔مین آف دی میچ کوئنٹن ڈی کاک کو ان کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے دیا گیا