سائفر کیس میں فردِ جرم مئوخر


Published 12:05 AM Oct 18 2023


راولپنڈی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت میں اہم موڑ، سماعت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف آج فردِ جرم عائد ہونا تھی لیکن اس کو مئوخر کردیا گیا اور سائفر کیس میں نقول کی کاپیاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، سلمان صفدر نے وصول کیں ، سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جو نقول دی گئی ہیں ان میں سائفر کا کوئی ذکر نہیں ، یہ کیس ویسے بھی نہیں بنتا لیکن کسی کو جلدی ہے کہ عمرا ن خان کو نامزد کیا جائے، ذرائع عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت23اکتوبر کو سائفر کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کر ی جائے گی