فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کتنی ہے؟


Published 09:38 PM Oct 26 2023


فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کتنی ہے؟ لاہور786نیوز)فیس بک کو 19 سال ہوگئے ہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پہلی بار اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 90 لاکھ ہوگئی ہے۔ 2023 کی تیسری سہ ماہی کی آمدنی تفصیلات جاری کرتے ہوئے میٹا نے بتایا کہ جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی ایپس بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اور اب تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اس سہ ماہی کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد یہ تعداد 3 ارب 14 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران صارفین نے فیس بک پر 7 فیصد زیادہ وقت گزارا۔ اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 23 فیصد اضافے سے 34.15 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ میٹا کی ایپس کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ ریلز ویڈیوز کو قرار دیا گیا۔ ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہوا ہے۔ مارک زکربرگ نے تھریڈز کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 ماہ کے عرصے میں اس نئی ایپ کی پیشرفت سے وہ مطمئن ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اس کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔ تاہم انہوں نے اس وقت تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔

نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد کا چیلنج

نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، یاسمین راشد کا چیلنج لاہور(786نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلنج دیتے ہوئے

10:12 PM Oct 26 2023

عمران خان کا پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خصوصی عدالت کا سائفر کیس میںفردِ جرم عائد کرنے کا حکم، شیر

12:10 PM Oct 11 2023

نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، شاہد خاقان عباسی

لندن(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

11:24 AM Oct 04 2023

‏بزدل بھگوڑے کی لندن پلان کے تحت عدالتی پناہ میں وطن واپسی پر پاکستان تحریک

لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے،رجیم

01:29 PM Oct 21 2023