‏بزدل بھگوڑے کی لندن پلان کے تحت عدالتی پناہ میں وطن واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل


Published 01:29 PM Oct 21 2023


لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے،رجیم چینج سازش کے بعد آئین و جمہوریت بیزار ریاستی عناصر نے ملک و قوم کو آمریت کی زنجیروں میں جکڑ کر کرپٹ بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا ہے،مجرموں کی سرپرست یہی سوچ ہے جو پچھتر سال بعد بھی قوم کے پاؤں کی زنجیر اور ملک کی کسمپرسی، بیچارگی اور زوال کی بڑی وجہ ہے،چیئرمین عمران خان نے آج سے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بَد کےخلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا،عمران خان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش، طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے، قوم یاست کی جانب سے گود میں لئے گئے اپنے اس مجرم کے خاطر خواہ استقبال کیلئے تیار ہے،قوم کو نسل در نسل لوٹنے والے جس مجرم کا احتساب کرنے میں عدالتیں ناکام رہیں، اس کا محاسبہ عوام کریں گے،وہ باحمیّت قوم جس نے رجیم چینچ سازش کو بےپناہ وحشت و جبر کے باوجود قبول نہیں کیا وہ بدنامِ زمانہ لندن منصوبے اور اس کے شیطانی اہداف بھی قبول نہیں کرے گی،غیرسیاسی ترکیبوں اور غیراخلاقی و غیرجمہوری منصوبوں سے ظلم و جبر کے سلسلے کو دوام بخشنا ممکن نہیں،شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور (786نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ

08:42 PM Oct 28 2023

پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کردیا

پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کردیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی

09:57 PM Nov 12 2023

انشاء اللہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ سے اسی مقام سے آغاز ہوگا جہاں

انشاء اللہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ سے اسی مقام سے آغاز ہوگا جہاں چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، حقیقی

08:56 AM Nov 10 2022

پاکستان کسی صورت دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتا، بیرسٹر گوہر

پاکستان کسی صورت دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتا، بیرسٹر گوہر راولپنڈی(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ

03:25 PM Jan 18 2024