فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق


Published 08:42 PM Oct 28 2023


فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور (786نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے امریکی نائب وزیرخارجہ کے فون اور حکم پر غزہ مارچ کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔ فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں تو حکومت یہاں کیوں روکنا چاہتی ہے۔ میں خود اسلام آباد پہنچ رہا ہوں، اور تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کل اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت کریں، غزہ مارچ میں شریک ہوں۔ یاد رہے کہ شہر اقتدار میں اس وقت دفعہ 144نافذ ہے جس کے باعث اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی نے کل غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔