پنجاب کابینہ کا نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا تحریری حکم جاری


Published 05:30 PM Oct 25 2023


پنجاب کابینہ کا نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا تحریری حکم جاری ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پنجاب کی نگران کابینہ کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ نگران محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف نے سزا معطل کرانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی جس پر وزیر اعلیٰ نے درخواست کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزرا پر مشتمل کمیٹی بنائی۔ کمیٹی نے نواز شریف کے وکلا امجد پرویز، عطا تارڑ کو شنوائی کا موقع دیا، اس کے علاوہ کمیٹی نے نواز شریف کے معالج کو بھی تفصیلی طور پر سنا۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ معالج کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہے وہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نگران صوبائی وزرا، بیوروکریٹس، اے جی پنجاب اور دیگر پرمشتمل کمیٹی نے سفارشات بھیجیں، کمیٹی نے ماضی کی مثالوں اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی سفارش کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایاکہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرنے کا حکم جاری کیا، نگران وزیر اعلی اور کابینہ اراکین کی منظوری کے بعد نواز شریف کی سزا معطل کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، نیوزی لینڈ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم

پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، نیوزی لینڈ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم بھارت(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے

10:06 PM Nov 09 2023

آئین اس طرح نہیں چل سکتا۔ اعجاز الاحسن

اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن کے اہم ریمارکس سامنے آگئے،

10:54 AM Oct 09 2023

سائفر کیس میں وزارت خارجہ کیوں مدعی نہیں، وکیل نے سوالات اٹھا دیئے

سائفر کیس میں وزارت خارجہ کیوں مدعی نہیں، وزارت داخلہ کیوں ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سوالات اٹھا دیئے اسلام آباد(پی ٹی آئی

07:35 PM Oct 12 2023

فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

فون پر احکامات دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور (786نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ

08:42 PM Oct 28 2023