آسٹریلیا نے ورلڈکپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی


Published 08:09 PM Oct 25 2023


نیدرلینڈز کو شکست دیکر آسٹریلیا نے ورلڈکپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی دہلی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے افغانستان کو 2015 کے ورلڈکپ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح بھی ہے، اس سےقبل بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 25 اور تیجاندا منورو 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ سایبرانڈ 11 اور کولن ایکرمین نے 10 رنز بنائے جبکہ لوگن وین بیک، وین ڈر میروی اور پاؤل وین میکرمین صفر پر آؤٹ ہوئے۔گلین میکسویل شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔