آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا


Published 12:32 AM Nov 08 2023


آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا نیویارک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے حکام کی میٹنگ ہوئی جس دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروانے کا کہا ہے اور ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی کے استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفکیشن کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف گواہان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت

11:31 PM Oct 31 2023

نوے(90) دن میں الیکشن ممکن نہیں، وہ بات بتائیں جو ممکن ہو: عام انتخابات کیس

90 دن میں الیکشن ممکن نہیں، وہ بات بتائیں جو ممکن ہو: عام انتخابات کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیف

08:36 PM Oct 23 2023

‏بزدل بھگوڑے کی لندن پلان کے تحت عدالتی پناہ میں وطن واپسی پر پاکستان تحریک

لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے،رجیم

01:29 PM Oct 21 2023

امریکا نے حماس کے خلاف اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس ) اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا یقینی

10:06 PM Oct 07 2023