پی ٹی آئی کو لاہور میں الیکشن سے متعلق کارنر میٹنگ کی اجازت


Published 10:40 PM Nov 08 2023


پی ٹی آئی کو لاہور میں الیکشن سے متعلق کارنر میٹنگ کی اجازت لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں، عدالت کارنر میٹنگ کی اجازت دے اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 19 نومبر کو پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔