پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان مانسہرہ سے گرفتار


Published 10:15 PM Nov 09 2023


پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان مانسہرہ سے گرفتار مانسہرہ(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوام کو مانسہرہ کے علاقے بٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور سابق وزیر مملکت عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی تحصیل ہفہ پکھل کے صدر رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں رضا اللہ کے گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اینٹی کرپشن ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی اسدقیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا تھا۔ اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج صوابی کرپشن اسکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے ردعمل میں کہا تھا کہ اسد قیصرکی گرفتاری انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کوشش ہے، اسد قیصر کی گرفتاری شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان ہے۔