اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، 8 لاکھ افراد شریک


Published 10:05 PM Nov 12 2023


اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، 8 لاکھ افراد شریک، مارچ سبوتاژ کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ناکام لندن(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)برطانوی تاریخ میں سب سے بڑے فلسطینی مارچ نے دنیا کو حیران کر دیا، لندن میں لاکھوں افراد نے پرامن طور پر غزہ میں صہیونی بربریت کے خلاف احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایک اندازے کے مطابق 8 لاکھ افراد شریک ہوئے، مختلف ذرائع کا کہنا تھا کہ شرکا کی تعداد ایک ملین کے قریب تھی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، خواتین اوربچوں کے علاوہ وہیل چیئر پر بزرگوں نے بھی مارچ میں شرکت کی، بتایا جا رہا ہے کہ 2003 کے بعد سے یہ برطانیہ کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ تھا۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے منع کرنے کے باوجود پولیس کمشنر نے مظاہرے کی اجازت دی، فلسطین مخالف افراد نے مارچ میں آ کر بد نظمی اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے مظاہرے کے خلاف احتجاج کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر اور چیف الیکشن

07:44 PM Mar 04 2024

کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل

کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل، آج کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)کشمیر پر بھارتی فوجی

08:53 AM Oct 27 2023

گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک میپس کو بند کر دیا

گوگل اور ایپل نے اسرائیل اور غزہ میں لائیو ٹریفک میپس کو بند کر دیا لاہور (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)گوگل اور ایپل نے عارضی

07:18 PM Oct 24 2023

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد کی احتساب عدالت

11:59 PM Nov 14 2023