مصطفےٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی سیاسی جماعت بنانےکا عندیہ دیا ہے


Published 11:51 AM Oct 03 2023


راولپنڈی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)مصطفےٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی سیاسی جماعت بنانےکا عندیہ دیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک تجویز ہے کہ انتخابات کے بعد نئی سیاسی جماعت کا اعلان ہو لیکن میرا خیال ہے کہ الیکشن سے پہلے اعلان ہونا چاہیے۔اکتوبر میںپارٹی کا اعلان کردیں گے، سینیٹ کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں تبدیلوں کی سرگوشیاں شروع ہوچکی ہیں اور یہ باتیں ہورہی ہیںکہ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل ہی سینٹ میں تبدیلی آئے تاکہ وہ مطمئن رہیں اور ہوسکتا ہےکہ اسحاق ڈار کو سینٹ کاچیئرمین بنا دیا جائے، لیکن مصطفےٰ نوا ز کھوکھر نے بتایا کہ نواز شریف واپس 100 فیصد ڈیل کے تحت آرہے ہیں اور مسلم لیگ ن اپنا بیانیہ بھی ضائع کرچکی ہے۔نواز شریف نے ایک احتساب کا پاپولر نعرہ لگایا اور دوسرے دن ہی شہباز شریف لندن روانہ ہوگئےاس کے بعد مسلم لیگ ن اپنا نیا بیانہ ڈھونڈنے کے چکر میںلگی ہے ۔ پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے بہت توقعات تھیں ، وہ پوری نہیں ہوئیں تو اب یہ سیخ پا ہیں