خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت
Published 05:59 PM Nov 03 2023
خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی، خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش کا عمل چل رہا ہوتا ہے، اگر کوئی نئی چیز سامنے آئے تو اس کو شامل کرنا ہوتا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کا عمل لمبا اور پیچیدہ ہے، ہر چیز قانون کے مطابق ہو رہی ہے، آپ کی کسی حکم عدولی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بہت عمدہ تقریر کی ہے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹ جمع کروائی کہ خدیجہ شاہ دو مقدمات میں نامزد ہیں، تیسرے کیس میں گرفتاری کیسے ہوئی؟ کیا گارنٹی ہے کہ اگر خدیجہ کو ضمانت ملتی ہے تو اسے دوبارہ حراست میں نہیں لیا جائے گا؟ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ سب قانون کے پابند ہیں، آپ نے ان کی پہلے تفتیش کیوں نہیں کی؟ آپ نے ان کی ضمانت کا انتظار کیوں کیا؟ اگر آپ نے ان کی کسی کیس میں تفتیش کرنی تھی تو آپ عدالت سے درخواست کر سکتے تھے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تو انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، سب کچھ قانون کے مطابق ہوا، اے ٹی سی سے خدیجہ شاہ کا ریمانڈ لیا گیا۔ خدیجہ شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس دن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور ہوئی اسی دن تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی نے 27 اکتوبر کو خدیجہ شاہ پر چوتھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، فی الوقت ضلع کچہری میں ایف آئی اے والے کیس کی سماعت ہو رہی ہے، خدیجہ شاہ کے خلاف دو نئے کیسز بنا دئیے گئے ہیں، یہ ایک منظم ہراسگی ہے۔ بعدازاں عدالت نے پولیس افسران کیخلاف خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ
مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے:
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی
امید ہے اس بار فضل الرحمن بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے : علی
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری
نگراں حکومت کا دور مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا اسلام آباد(نیا پاکستان اپ ڈیٹس)نگراں
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی
صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، باقی 5 امیدواروں کے مسترد اسلام آباد(نیا
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی
فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر، الیکشن کمیشن مستعفی ہو: سینیٹر علی ظفر اسلام آباد(نیا
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات
مخصوص نشستیں: فیصلے کے اہم نکات سنی اتحاد کونسل نےمخصوص نشستوں کےلیے لسٹ جمع نہیں کرائی۔ یہ
جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی
جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی ممبئی (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا
غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن کا دعوت نامہ جاری
غیرملکی مبصرین کو کونسی شرائط پوری کرنا ہوں گی؟ الیکشن کمیشن کا دعوت نامہ جاری اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس:۔ اسدعمر بھی بری
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس:۔ اسدعمر بھی بری
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اپیلیں بحال