افغانستان نے انگلینڈ کی فتح سے ورلڈ کپ2023 کو زندہ کر دیا۔


Published 10:57 PM Oct 15 2023


دہلی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس۔کرکٹ ورلڈ کپ2023)افغانستان نے اپنی بین الاقوامی تاریخ کا سب سے بڑا معرکہ سر کیا، اور اس کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا پہلا بڑا جھٹکا دیا، عالمی چیمپئن انگلینڈ کو دہلی فلڈ لائٹس کے نیچے اسپن اور سیم باولنگ سے آئوٹ کلا س کرکے 69 رنز سے شکست دے دی۔21سالہ رحمن اللہ گرباز کے 57بالز پر 80رنز نے میچ کی کایا پلٹ دی۔اور اکرام علی خیل کے ورلڈ کپ ڈیبیو پر قیمتی نصف سنچری کی بدولت ،افغانستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوئی۔ افغانستان کا 285 رنز کا ٹارگٹ ، انگلینڈ کےلئے اتنا مشکل ہوگیا جتنا کہ انگلینڈ کی اپنے ٹائٹل کے دفاع کی امیدیں اب محسوس ہورہی ہیں۔یہ کسی بھی معیار کے لحاظ سے ایک کرشنگ فتح تھی، لیکن افغانستان کی حملہ آور ذہنیت اور انگلینڈ کے الجھے ہوئے انداز کے درمیان خلیج حتمی نتیجے سے کہیں زیادہ وسیع تھی۔