فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس 9 مئی واقعات کے 9 ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا


Published 09:17 PM Oct 22 2023


فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس 9 مئی واقعات کے 9 ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس میں 9 مئی واقعات کے 9 ملزمان نے بھی اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا۔ ملزمان نے سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر کیں۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، 9 مئی کے واقعے کے بعد بطور ملزمان فوجی اتھارٹی کے زیر حراست ہیں، ملٹری اتھارٹی کا دوران حراست سلوک غیر متوقع طور پر بڑا اچھا ہے۔ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ملٹری اتھارٹی سے انصاف کا مکمل یقین ہے، سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے مقدمے کے متاثرہ فریق ہیں۔درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں مقدمہ میں فریق بنائے، سپریم کورٹ فریق بناکر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے۔ خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا اور وفاقی حکومت نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

الیکشن کی آمد اور مقبول سیاسی جماعت کا مستقبل؟

الیکشن کی آمد اور مقبول سیاسی جماعت کا مستقبل؟ پاکستان (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ایک مقبول جماعت کےلئے ۹مئی سے توڑ پھوڑ کا عمل پوری قوت

11:29 PM Nov 03 2023

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ

لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ سپریم

10:57 PM Oct 23 2023

سائفر کیس میں وزارت خارجہ کیوں مدعی نہیں، وکیل نے سوالات اٹھا دیئے

سائفر کیس میں وزارت خارجہ کیوں مدعی نہیں، وزارت داخلہ کیوں ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سوالات اٹھا دیئے اسلام آباد(پی ٹی آئی

07:35 PM Oct 12 2023

آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا نیویارک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے

12:32 AM Nov 08 2023