ایف بی آر نے الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کےلئے فوکل پرسن مقرر کردیئے


Published 11:41 PM Nov 02 2023


عام انتخابات، ایف بی آر نےکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیے اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فوکل پرسن الیکشن کمیشن کو امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی میں مدد کریں گے، چیف ریونیو آپریشنز ارشد نواز چھینہ، سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر، آئی آر کے سیکنڈ سیکرٹریز صدف احسان، سہیل عباس اور سیکنڈ سیکرٹری آئی آر لیٹیگیشن علشبہ آصف بھی 5 رکنی فوکل پرسن میں شامل ہیں۔ ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشن سربراہان کو 2 افسران پر مبنی ٹیم نامزدکرنےکی بھی ہدایت کی ہے، تمام نامزدٹیمیں ایک کمشنر کی سربراہی میں اپنے علاقوں میں بطور فوکل پرسن کام کریں گی۔