صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی


Published 05:54 PM Nov 03 2023


صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی لاہور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ صنم جاوید کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے کیس کی مزید 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع

سائفرکیس: درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران

09:59 PM Nov 16 2023

عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ

عمران کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کا کیس، جسٹس بابر ستار بینچ سے الگ ہوگئے ویب ڈیسک(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس

07:20 PM Oct 25 2023

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا اسلام آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں

07:17 PM Oct 23 2023

پاکستان کے خلاف سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

حیدر آباد(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس) پاکستان کے خلاف سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ

12:15 PM Oct 10 2023