سینیئر لیڈر نہیں اس لیے نواز شریف کو لینے نہیں گیا: شاہد خاقان


Published 09:09 PM Oct 24 2023


سینیئر لیڈر نہیں اس لیے نواز شریف کو لینے نہیں گیا: شاہد خاقان اسلام آباد (پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)آسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لینے نہیں گیا کیونکہ پارٹی کا سینیئر لیڈر نہیں۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، پانچواں سال ہے عدالت میں آتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا، ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کیا ہو رہا ہے، لوگ دس دس سالوں سے انصاف کے لیے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پانچ ترامیم کیں حالانکہ نیب ختم کرنے کی ایک ترمیم ہونی چاہیے، سابق چیف جسٹس نے مرضی کابینچ بنایا اور پارلیمان کے بنائےقانون کو ختم کیا، میں ہمیشہ کہتا ہوں ان کیسز کو چلائیں بتائیں کیا غلطی ہوئی ہے ہم سے، انصاف کا تقاضہ کہاں گیا اور انصاف کہاں گیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام کو دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی ہے، یہ بد نصیبی ہے اس ملک میں نیب جیسا ادارہ موجود ہے، نیب کا کام سیاستدانوں کو توڑنے اور جوڑنے میں استعمال ہونا ہے، اعلیٰ عہدوں پر رہنے والوں کو انصاف نہ ملے تو عام آدمی کوکیسے ملےگا؟ صحافیوں نے شاہد خاقان سے سوال کیا کہ نوازشریف کا استقبال کرنے کیوں نہیں گئے؟مینارپاکستان جلسے میں بھی شرکت نہیں کی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لینے نہیں گیا کیونکہ پارٹی کا سینیئر لیڈر نہیں ہوں اور ہر اجتماع میں جانا ضروری نہیں ہوتا۔ نئی پارٹی سے متعلق کہا کہ آج کل جو پریس کانفرنسز ہورہی ہیں وہ دوسری جماعت کے لوگ کررہے ہیں، موجودہ ملکی سیاست کے تحت الیکشن لڑنے کا قائل نہیں۔