راولپنڈی سے سابق ایم پی اے ساجد محمودکا پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان


Published 08:48 PM Oct 29 2023


راولپنڈی(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)راولپنڈی سے سابق ایم پی اے ساجد محمودکا پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ساجد محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ساجد محمود نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا۔ ساجد محمود کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ساجد محمودکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے پر میں کارکنوں سے معذرت خواہ ہوں۔