پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں نہ رک سکیں


Published 10:46 PM Oct 31 2023


پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں نہ رک سکیں، ارباب شیرعلی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج پشاور(پی ٹی آئی اپ ڈیٹس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) ارباب شیر علی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ تہکال میں ایس ڈی او پیسکو یونیورسٹی ٹاؤن کی مدعیت میں ارباب شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہےکہ پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف تہکال اور محلقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی تھی کہ اس دوران دیکھا گیا کہ ارباب شیرعلی کے گھر سےکنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے، پیسکو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کنڈے ہٹا دیے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ایسا جلد انصاف اور قانون کا نظام صرف پاکستان تحریک انصاف سے جڑے لوگوں کےلئے مہیا کیا گیا ہے ، اگر کوئی بندہ پریس کانفرنس کر دے تو پھر اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں